• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ حکومت کا صوبے کی تمام جیلوں سے قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا اعلان

Mar 29, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی)سندھ حکومت نے سزایافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے محکمہ داخلہ کی سمری منظور کرلی ،سنگین مقدمات کے قیدیوں پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے ،سندھ حکومت نے صوبے کی تمام جیلوں سے سزایافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے محکمہ داخلہ کی سمری منظور کرلی ۔صوبے کی تمام جیلوں میں سزایافتہ قیدیوں کو 4 مہینے کیلئے رہا کیا جائے گا،عارضی رہاہونے والے قیدیوں کو ضمانتی بانڈ جمع کرانا ہوں گے ۔

فیصلے کا اطلاق منشیات نیب اور دیگر معمولی جرائم میں ملوث سزایافتہ قیدیوں پر بھی ہوگاتاہم اس فیصلے کا سنگین مقدمات کے قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔