• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید5 کیسز سامنے آگئے

Mar 29, 2020

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید5 کیسز سامنے آگئے جس پر صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 138 ہو گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید5 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد138 ہو گئی ۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا مزید کہنا ہے کہ ابتک دو افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ،276 افرادکی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کورونا وائر سے ایک شخص جاں بحق ہواہے۔