• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یکم اپریل سے ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمتوں میں کمی بیشی ہوگی یا نہیں؟ پٹرولیم ڈویژن نے اعلان کردیا

Mar 29, 2020

اسلام آباد ( آئی این پی) ترجمان برائے پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہو گا، لہذا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہیں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے اور قومی زمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ جمعہ کو پٹرول و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مطلعق جاری کردہ بیان میں ترجمان برائے پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہو گا۔ پٹرول ، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25 مارچ والی شرح پر برقرار رکھی جائیں گی۔ لہذا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہیں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے اور قومی زمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔