ننکانہ صاحب : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ننکانہ کا کورونا وائرس کے پیش نظر ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ۔ 345 موٹر سائیکل، موٹرسائیکل رکشہ اور گاڑیوں کو 90650 روپے کے جرمانے اور اس کے ساتھ ساتھ متعدد موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور ڈبل سواری ہرگز نہ کریں ۔ناصر علی رپوٹر ننکانہ