• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”میں آپ سے کہتا ہوں اچھا بنیں اور دھمکی نہ دیں“امریکی صدر ایک بار پھر صحافی سے الجھ پڑے

Mar 30, 2020

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران صحافی سے پھر الجھ پڑے۔ٹرمپ نے خاتون صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کا میڈیا پر اعتماد نہیں رہا، آپ لوگ کچھ مثبت کام کیوں نہیں کرتی؟، میں آپ سے کہتا ہوں اچھا بنیں اور دھمکی نہ دیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بہت جلد کورونا وبا پر قابو پالیں گے،پہلے آپ سن رہے تھے کہ 22 لاکھ لوگ مرجائیں گے لیکن اب یہ نمبرزبہت کم ہیں ،خواہش ہے کہ ہماری زندگی واپس لوٹ آئے، سب اس کیلئے بہت محنت کررہے ہیں۔

کورونا کے وار ، انٹربینک میں ڈالر ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ہو گیا

امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران اموات کی شرح انتہا پر ہوں گی،یکم جون تک کچھ اچھی خبریں سامنے آئیں گی،انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے طبی گائیڈ لائنز کو 30اپریل تک بڑھا ئیں گے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر ایک بار پھر صحافی سے الجھ پڑے،صدر ٹرمپ خاتون صحافی کو سوال کرنے سے مسلسل ٹوکتے رہے،ٹرمپ نے خاتون صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کا میڈیا پر اعتماد نہیں رہا،آپ لوگ کچھ مثبت کام کیوں نہیں کرتی؟، میں آپ سے کہتا ہوں اچھا بنیں اور دھمکی نہ دیں۔