• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کے جو مشکوک مریض گھروں پر آئسولیٹ ہیں وہ ہر گھنٹے بعد اپنی تازہ سیلفی حکومت کو بھیجیں گے

Mar 31, 2020

بنگلور (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے جو مشکوک مریض گھروں پر آئسولیٹ ہیں وہ ہر گھنٹے بعد اپنی سیلفی حکومت کو بھیجیں گے۔

ریاست کرناٹک کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی ہے۔ وہ تمام لوگ جو گھروں میں قرنطینہ ہیں وہ اس بات کے پابند ہوں گے کہ اس موبائل ایپ پر ہر ایک گھنٹے بعد اپنی سیلفی بھیجیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی شخص ایک گھنٹے بعد اپنی سیلفی حکومتی ایپلی کیشن پر ارسال نہیں کرتا تو اس کے گھر پر ٹیمیں پہنچ جائیں گی اور ایسے ڈیفالٹرزکو اٹھا کر سرکاری قرنطینہ میں منتقل کردیں گی۔