اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آبادہائیکورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کے لئے دائر درخواست خارج کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ حکومت پر اعتماد کریں، پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں، یہ عالمی سطح کا مسئلہ ہے، عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، آپ متعلقہ فارم سے رجوع کریں، یہ اخذ نہ کریں حکومت کچھ نہیں کررہی۔
عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے؟،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا نہیں ہے،عدالت کسی بھی تنازعہ میں نہیں پڑے گی، درخواست مسترد کرتے ہیں۔