اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی دارلحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث سیل کردہ تین علاقوں کواب کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے کہاہے کہ اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو، شہزاد ٹاﺅن اور ایچ نائن کو مرحلہ وار کھولا جائے گا ، پہلے مرحلے میں ایچ نائن رمشا کالونی کو ڈی سیل کیا جائے گا اور رمشا کالونی کے بعد شہزاد ڈاﺅن اور پھر آخر میں بارہ کہو کو کھولا جائے گا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اسے مکمل سیل کر دیا گیا تھا تاہم اب وہاں پر تمام مرحملے مکمل کر لیے گئے ہیں اور جتن بھی لوگ تھے ان کے ٹیسٹ کا عمل پورا ہو گیاہے اور رپورٹس انتظامیہ کو مل گئیں ہیں ۔
امریکی اراکین کانگریس کا ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2039 ہو گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں کسیز کی تعداد 54 تک جا پہنچی ہے ۔ وائرس کے باعث اب تک 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 82 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔