لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان اس وقت فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور ایسی صورتحال میں سینئر صحافی مبشر زیدی نے ایسی خبر سنا دی ہے کہ سن کر عوام شدید پریشان ہو جائیں گے کیونکہ اب حکومت وہی کام کرنے جارہی ہے جس کی ماضی میں عمران خان سب سے زیادہ مخالفت کرتے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مبشر زیدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ” وفاقی کابینہ نے 700 ارب روپے مالیت کے سکوک بانڈ جاری کرنے کیلئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تین سال کیلئے گروی رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ماضی میں شریف حکومت نے بھی ایسے ہی بانڈز کیلئے موٹروے کو گروی رکھا تھا ۔“
امریکی اراکین کانگریس کا ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
یاد رہے کہ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 2039 کسیز سامنے آ چکے ہیں اور یہ تیزی کے ساتھ بڑھ بھی رہے ہیں ، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ملک میں لاک ڈاﺅن کر رکھا ہے جس کے بعد کاروبار بند ہیں اور دیہاڑی دار افراد در در بھٹکنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔حکومت نے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیہاڑی دار افراد کی امداد کرنے کا بھی فیصلہ کر لیاہے ۔