کولمبو(نمائندہ خصوصی) سری لنکا کی بحریہ نے 65 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی ہیں ، یہ سری لنکن تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ ہے جس کی سمگلنگ کے الزام میں 9 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خفیہ اطلاع پر بحریہ کے حکام نے جنوبی پانیوں میں بنا جھنڈے کے آنے والی کشتی پر چھاپہ ماراجس کے دوران 605 کلوگرام کرسٹل میتھ اور 579 کلو کیٹامائن پکڑی گئی۔ سری لنکن بحریہ کے کمانڈر پیال ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی بار کیٹامائن کی کھیپ پکڑی ہے اور لگتا ہے کہ یہ مشرقی ایشیا کے کسی ملک میں سمگل کی جارہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ منشیات پاکستان ایران کوسٹ سے آئی ہیں۔
اگر یہ کام کیا تو بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو بڑی دھمکی دے دی
سری لنکا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی مالیت کولمبو کی مقامی مارکیٹ میں ساڑھے 12 ہزار ملین روپے (65 ملین ڈالر) تک ہوسکتی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی حکام نے 2 غیر ملکی شہریوں کو پکڑا تھا جن کے قبضے سے 33 ملین ڈالر کی ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی تھی لیکن بدھ کے روز پکڑی گئی منشیات سری لنکن تاریخ کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔