• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں مقیم مسلمانوں کاڈیٹابیس بنایا جائے،ڈونلڈ ٹرمپ

Nov 22, 2015

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)پیرس حملوں کے بعد ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا میں رہنے والے مسلمانوں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے۔مطالبے پر ان کی حریف ہیلری کلنٹن نے کڑی تنقید کی اور کہاکہ مسلمانوں کوتنہاکرنے والوں اوراسلام مخالف بات کرنے والوں کونہ سناجائے۔جنوبی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار کی ڈیموکریٹ خواہش مند ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے کی سختی سے مخالفت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پیرس حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر امریکا میں ’مسلمانوں کا ڈیٹابیس بننا چاہئے تاکہ مسلمانوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے یہ تاثر جائے گا کہ امریکا یہاں بسنے والے مسلمانوں کو تنہا کرنا چاہتا ہے یا پھر وہ اسلام مخالف ہے۔ دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تنقید کے بعد اپنا بیان ہی بدل دیا۔ہفتے کو الاباما میں ایک ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے ڈیٹابیس سے متعلق ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا،انہوں نے امریکا میں بسنے والے شامی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کی بات کی تھی۔