کراچی(نمائندہ خصوصی)ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں تناو کا شکار ہیں ہیں پاکستان سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبرآگئی۔ آج کاروباری ہفتے کے آخری روز بازار حصص میں کاروبار می مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جمعے کے روز کاروبار کا آغاز 31 ہزار 837 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 196 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 32 ہزار 33 کی سطح پر ہوا۔