• Wed. Apr 17th, 2024

”پاکستانیو! سستے سمارٹ فونز کیلئے تیار ہو جاﺅ کیونکہ۔۔۔“ حکومت نے شاندار کام کر دیا

Aug 31, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور 16 انٹرنیشنل کمپنیوں کو اپنی پراڈکٹس پاکستان میں تیاری کرنے کیلئے لائسنس جاری کر دئیے ہیں۔

پاکستان نے یہ اقدام 5G ٹیکنالوجی کے تجربے کے چند روز بعد ہی اٹھایا ہے جس کے تحت پی ٹی اے سے منظورشدہ کمپنیاں پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کے پلانٹ لگا سکیں گی جس سے ناصرف پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور عوام کو سستے اور معیاری سمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک اشیاءبھی دستیاب ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق جولائی 2018ءسے مارچ 2019ءتک پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کل 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے جبکہ حال ہی میں ہونے والی ایک معاشی سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 158.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری صرف موبائل سیکٹر میں کی گئی۔