لاہور (نمائندہ خصوصی) رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20ورلڈکپ کی راہ میں نئی رکاوٹ حائل ہونے لگی ہیں اور ٹیموں کو آسٹریلیا میں پھنس جانے کا خوف ستانے لگا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے سبب حالات خراب ہونے پر وطن واپسی مشکل ہو سکتی ہے، آئی سی سی نے جمعرات کو ٹیلی کانفرنس میں اس خدشے کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ رواں برس 18اکتوبر سے 15نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دیگرکھیلوں کی طرح اس ایونٹ پر بھی غیر یقینی کے سائے لہرا رہے ہیں، آئی سی سی اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی شیڈول پر ہی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے پرامید ہے اور اس حوالے سے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا جانے لگا ہے۔ منتظمین کا خیال ہے کہ ایونٹ ابھی 6 ماہ دور ہے اور تب تک حالات بھی معمول پر آ جائیں گے مگر اب نیا خدشہ یہ ہے کہ کسی طرح 15مہمان ٹیموں کو آسٹریلیا پہنچا بھی دیا گیا اور پھر حالات اچانک خراب ہوجاتے ہیں تو وہ ادھر ہی پھنس جائیں گے جس کے بعد وطن واپسی کی راہ بھی بند ہو سکتی ہے، اس وقت ایوی ایشن انڈسٹری بند اور زیادہ تر ممالک کی سرحدیں سیل ہیں۔
ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈیننس عوام کو مہنگائی سے بچانے کے وزیراعظم کے عزم کاواضح اظہارہے،ایسے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،فردوس عاشق اعوان
آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی اہم ٹیلی کانفرنس جمعرات کو شیڈول ہے جس کے ایجنڈے میں ٹیموں کے نئے خدشے کو بھی شامل کرلیا گیا اور اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا،بند دروازوں میں شائقین کے بغیر میچز کرانے کا آپشن بھی زیر غور آئے گا، اسی طرح چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی ٹیسٹ چیمپین شپ پر بھی تبادلہ خیال کے گی، پاکستان نے اس کے شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے