• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور دورہ ملتوی ہو گیا، جان کر شائقین کرکٹ بے حد افسردہ ہو جائیں

Apr 23, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر نیدرلینڈز میں ہر طرح کی کھیلوں کی سرگرمیاں یکم ستمبر تک ملتوی ہونے کے بعد نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کی مشاورت کے بعد قومی ٹیم کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے رواں سال جولائی میں تین ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے نیدرلینڈز کا دورہ کرنا تھا اور یہ میچز 4 جون، 7 جون اور 9 جون کو شیڈول تھے تاہم کورونا وائرس کے باعث دیگر سیریز اور ایونٹس کی طرح اسے بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا کہ ”یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ ہم نے جولائی میں قومی ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کو ملتوی کر دیا ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے کیونکہ انسانی جان کسی ایونٹ یا کرکٹ میچ سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”نیدرلینڈز کورونا وائرس کے باعث شدید متاثر ہوا ہے جس پر ہم ان کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دیگر تمام ممالک کی طرح پی سی بی نیدر لینڈز کرکٹ بورڈ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد اس وائرس پر قابو پا لیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ ہی دورہ نیدرلینڈز کے دوران بہت لطف اٹھایا ہے اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، ہم اس دورے کو ری شیڈول کریں گے۔“