• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“اوہو تھوڑا چھوٹا ہوگیا” صبا قمر کی مغربی لباس میں تصاویر وائرل ہوگئیں

Apr 25, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خوبرو اور دلکش اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر صبا قمر نےمغربی لباس میں تازہ ترین تصاویر شیئر کیں تو وہ چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئیں۔

صبا اپنے لباس کے مختصر ہونے سے خود بھی آگاہ تھیں اور شاید ردعمل سے واقف بھی اس لیے انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن بھی جمایا کہ اوہو تھوڑا چھوٹا ہوگیا”۔

اس سے قبل صبا نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ” قواعد و ضوابط کو بھول جاو جو دل کرے وہی پہنو”

صبا کے اس لباس پر پسندیدگی کے ساتھ ساتھ تنقیدی جملوں کا بھی انبار لگ گیا۔

خیال رہے کہ صبا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے 27 لاکھ فالوورز کے ساتھ اپنی مصروفیات شیئر کرتی رہتی ہیں۔