• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مہوش حیات کے بھائی کے ساتھ ڈانس پر ان کے مداح تقسیم ہوگئے

Apr 25, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کو بھائی کے ساتھ ڈانس اسٹیپ شیئر کرنے پر تنقید کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مہوش حیات کو کھری کھری سنادیں تو کئی لوگوں نے پسندیدگی کا بھی اظہارکیا۔یوں ان کے ڈانس سٹیپس نے ان کے مداحوں کو تقسیم کردیا۔

کورونا لاک ڈاؤن میں وقت گزاری کیلئے ستارہ امتیازکی حامل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ ملکر ڈانس سٹیپ سوشل میڈیا پر شیئر کیے ۔ اپنی ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھااس مشکل وقت میں اپنوں کیساتھ موج مستی کریں اور ایک دوسرے کو ایسے چیلنج دیکر لطف اندوز ہوں،اپنے اندر کا بچہ کبھی مرنے نہ دیں۔

کورونا وائرس کی وبا اور وزیر اعظم عمران خان کی چندہ مہم ،معروف اینکر پرسن پارس جہانزیب نے پہلے روزے کی سحری سے قبل مسلمانوں کو جھنجھوڑ دیا

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

Of all the internet challenges,this is the one that I opted for. Don’t ask how long it took me to get Danish to rehearse these steps lol. In these difficult times,having fun with siblings &challenging each other is one of the few pleasures left.Never lose the inner child in you🐣

Embedded video

وشل میڈیا پر انکے مداحوں نے ویڈیو کو ضرورسراہا تاہم اکثریت مہوش حیات کے اس اقدام سے ناخوش نظر آئی۔ سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں اس کام میں توانائی ضائع کرنے کے بجائے کورونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں، کچھ مداح اداکارہ کی حمایت میں میدان میں آگئے،ڈانس سٹیپ کو شاندار قراردے دیا۔