وہاڑی
لاک ڈاون سے متاثرہ گونگے بہرے مرد و خواتین بھی سڑکوں پر اگئے احساس کفالت میں شامل کرنے کا مطالبہ ضلعی صدر ڈیف ایسوسی ایشن ملک ریاض گورنمنٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہم بھی پاکستان کے شہری ہیں ہمیں بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل کیا جائے راشن کی فراہمی کی جائے احساس کفالت پروگرام میں ہمارے نام نہیں ڈالے گئے جس کی وجہ سے ہمیں امدادی رقوم بھی نہیں ملی اگر ہم احساس کفالت سینٹرز میں جائیں تو وہاں ہمیں کوئی رہنمائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے ہم مایوس واپس لوٹ اتے ہیں پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہمیں احساس پروگرام میں شامل کر کے ہمارے لئے بھی امدادی پیکج دیا جائے تاکہ ہم بھی اپنے گھروں میں رہ کر دو وقت کی روٹی کھا سکیں اب تو رمضان المبارک بھی ہے جس کی وجہ سے ہم مزدوری بھی نہیں کرسکتے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے ہماری اپیل ہے کہ ہمارے لئے امدادی پیکج اور راشن مہیا کیا جائے اس موقع پر گونگے بہرے افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے احتجاج کیا
رپورٹ.
انضمام الحق چوہدری ڈسٹرکٹ رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی