سکھر(رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )سکھر میں تاجروں کی دکانیں کھولنے کی کوشش،لاک ڈاو¿ن پر عملدرآمد کرانے کیلئے تھانہ راو¿ شفیع اللہ پولیس حرکت میں آگئی، تھانہ حدود کے بازار کپڑا مارکیٹ، صرافہ بازار، شاہی بازار میں کھلی دکانیں بند کرادی ،تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں تاجروں کی جانب سے لاک ڈاو¿ن کے باوجود دکانیں کھول کر کاروبار کرنے کا چوری چھپے سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز تھانہ راو¿ شفیع اللہ کی حدود کے بازار کپڑا مارکیٹ، صرافہ بازار، شاہی بازار میں تاجر برادری نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی اطلاع پر تھانہ راو¿ شفیع اللہ (بی)سیکشن کے انچارج محمد فیاض عباسی نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ حدود کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے دکانیں نہ کھولنے کی اپیل کی تاہم تاجر برادری کی جانب سے ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاک ڈاو¿ن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے کھلی ہوئی دکانیں بند کرادی جبکہ پولیس نے کپڑا مارکیٹ کے اطراف کی مارکیٹ اور راستوں پر کھاردار تاریں لگا کر بازار کو سیل کردیا اس موقع تاجروں کی دکانیں نا بند کرنے پر پولیس اہلکاروں کی منت سماجت جاری رہی لاک ڈاو¿ن پر عملدرآمدکرانے کے سلسلے میں تھانہ انچارج محد فیاض عباسی کا کہنا تھا کہ کسی دکاندار کو خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے حکومت نے جن دکانوں کو بند رہنے کے احکامات دیئے ہیں انہیں کسی صورت کھلا نہیں رہنے دیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔