• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مستحقین کو راشن نہ ملنے والے عمل اور کرپشن کے خلاف سماجی تنظیموں احتجاجی مظاہرہ

Apr 28, 2020

سکھر( رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )مستحقین کو راشن نہ ملنے والے عمل اور کرپشن کے خلاف سماجی تنظیموں احتجاجی مظاہرہ،راشن چوروں کا علامتی پتلہ اٹھا کر نعریبازی ، چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں راشن تقسیم میں ہونی والی کرپشن سمیت سکھر انتظامیہ اور یوسی چئیرمینوں کی جانب سے مستحق خاندانوں کو نظر انداز کئے جانیوالے عمل کے خلاف سکھر کی مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام راشن چوروں کا علامتی پتلہ بنا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ اور پتلے کو دریائے سندھ میں ڈوبے کے نعریبازی کی گئی مظاہرے میں شامل سماجی تنظیموں کے رہنماو¿ں اشفاق بھٹی،سید عمران علی شاہ،وقار علی سومرو،عبدالحمید شیخ و دیگر کا کہنا تھا کہ وفاقی بالخصوص سندھ حکومت کے اعلان لوگوں کو لاک ڈاو¿ن کے دوران انکے گھروں میں راشن پہنچایا جائیگا لیکن سکھر کی مختلف یوسیز کے مستحق خاندانوں کو ابتک راشن فراہم نہیں ہو سکا ہے۔موجودہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے یومیہ محنت مزدوی کرنے والے مستحق و وسفید پوش افراد کےگھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ہے لیکن افسوس سکھر انتظامیہ ،یوسیز چئیرمین مستحقین کا راشن بھی ہڑپ کرگئے ہیں مستحق لوگ راشن کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، نمائندگان نے الزام عائد کیا کے سندھ حکومت اور سکھر کے مخیر حضرات کی جانب سے سکھر انتظامیہ اور مئیر سکھر کو ہزاروں افراد کیلئے راشن دیا گیا لیکن مئیر سکھر کی جانب سے بھیجے جانے والایوسیز میں راشن بندر بانٹ ہوگیا جو غریب مستحق خاندانوں کیساتھ ظلم ہےمظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے سے درمندانہ اپیل کی ہے وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لوگوں کو دیئے جانے والے اربوں روپے کے امدادی فنڈز میں ہونی والی کرپشن کا نوٹس لیکر مستحق خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچانے میں اپنا کردار اداکرکے لوگوں میں پائی جانیوالی مایوسی اور بے چینی دور کریں۔