• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”عمران نذیر بھارتی اوپنر وریندرا سہواگ سے کہیں زیادہ ٹیلنٹڈ تھا“ شعیب اختر نے ایک مرتبہ پھر بھارتیوں کو ”چھیڑ“ دیا

Apr 29, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز عمران نذیر بھارتی اوپنروریندرز سہواگ سے کہیں زیادہ ٹیلنٹڈ تھے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ”میں نہیں سمجھتا کہ وریندر سہواگ کے پاس عمران نذیر جیسا دماغ تھا۔ میں نہیں سمجھتا کہ وریندر سہواگ میں وہ ٹیلنٹ تھا جو عمران نذیر میں تھا۔ ٹیلنٹ کی بات کی جائے تو دونوں کا موازنہ ہی نہیں بنتا، ہم نے انہیں مواقع ہی نہیں دئیے۔ جب عمران نذیر نے بھارت کیخلاف ایک میچ میں شاندار سنچری سکور کی تو میں نے اسی وقت کہا تھا کہ اسے مستقل مزاجی سے مواقع دئیے جائیں گے لیکن میری بات نہیں سنی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں یہ معلوم ہوتا کہ اپنے برانڈز کی حفاظت کیسے کرنی ہے تو ہمارے پاس وریندر سہواگ سے کہیں بہترین اوپنر موجود ہوتا۔ ان کا کہنا تھا ”یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمیں اپنے برانڈز کی حفاظت ہی نہیں کرنی آتی۔ ہمیں عمران نذیر کی صورت میں وریندر سہواگ سے کہیں زیادہ اچھا کھلاڑی مل سکتا تھا۔ اس کے پاس ناصرف ہر طرح کی شاٹس تھیں بلکہ وہ زبردست فیلڈر بھی تھا۔ ہم اسے بہت عقلمندی کیساتھ استعمال کر سکتے تھے لیکن ایسا نہیں کر سکے