• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ کا ایک بارپھر چین سے ووہان وائرالوجی لیبز تک دنیا کو رسائی دینے کا مطالبہ

Apr 30, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکہ نے ایک بارپھر چین سے ووہان وائرالوجی لیبز تک دنیا کو رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ دنیا سمجھنا چاہتی ہے کہ کوورونا وائرس کی وبا کیسے شروع ہوئی ، بیجنگ پر لازم ہے کہ وہ شفاف طریقہ اپنائے،

امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ووہان میں اب بھی پیتھوجینز کی کئی لیبز میں کام جاری ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ چینی لیبز میں کیسی سیکیورٹی میں کام کیا جاتا ہے،مائیک پومپیو نے کہاکہ چین سے کورونا وائرس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔