• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرپشن کے چیمپئین نثار کھوڑو کے گورنر سندھ کے متعلق بیان پر پی ٹی آئی نادرن سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین احمد جتوئی کا رد عمل،

Apr 30, 2020

سکھر (رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) کرپشن کے چیمپئین نثار کھوڑو کے گورنر سندھ کے متعلق بیان پر پی ٹی آئی نادرن سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین احمد جتوئی کا رد عمل، مبین احمد جتوئی کا کہنا تھاجھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست پیپلز پارٹی کا پرانا وطیرہ ہے، مخالفین کے بیانات کو اپنی مرضی کا مطلب دیکر بیہودہ زبان استعمال کرنا پیپلز پارٹی کو ورثے میں ملا ہے، نثار کھوڑو پیپلز پارٹی کے وہی جیالے ہیں جنہوں نے بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں تقسیم کی تھیں اور آج الزامات لگا رہے ہیں وزیراعظم اور گورنر سندھ پر ذرا یہ تو بتائیں آپکی نااہل حکومت نے اتنے سالوں میں سندھ کی عوام کو بھوک افلاس، غربت، بیروزگاری، کرپشن، لوٹ مار کے سوا کیا دیا ہے، تعلیم کے شعبے میں کونسے انقلابی اقدامات کیے ہیں جو دوسروں کو جاہل کے القابات سے نواز رہے ہیں، صوبے میں عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد بھی یہ عوام کو راشن تو کیا اس وبا سے احتیاط کے لیے آگاہی اور شعور تک نہ دے سکیں ہیں، غریب مزدور کے حالات بدلنے کے بلند وبانگ دعوے کرتے ہو لیکن اپنے مالی حالات سنوار لیے ہیں مگر غریب مزدور آج بھی دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے،  آج  پھر مزدور کے عالمی دن پر ان تھک محنت کرنے والوں کو صرف خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دعوؤں، وعدوں اور پرجوش تقریروں کا سیلاب، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیاں صرف فوٹو سیشن تک کی محدود ہوتی ہیں، مبین احمد جتوئی کا مزید کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت نے مزدوروں کی خوشحالی سے متعلق قوانین کوبہتر کرنے لیے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں۔