سکھر۔(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) موٹروے پولیس انسپکٹر سہیل احمد لودھی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق موٹروے پولیس کے سینئر پیٹرولنگ آفیسر انسپکٹر سہیل احمد لودھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم سال 2018 سے بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے مرحوم سندھ پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی ریاض لودھی کے بیٹے تھے۔مرحوم کی آخری جائے تعیناتی لیاری ایکسپریس وے پر تھی۔ ان کی جنازہ نماز جامع مسجد مدینہ گارڈن ہیڈکوارٹر کراچی میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی جنازہ نماز میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان، ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد کی نمائندگی سیکٹر جامشورو کے ایس ایس پی قمر رضا جسکانی ہمراہ ڈی ایس پی لیاری ایکسپریس وے ڈاکٹر اسرار علی تنیو نے کی۔اور مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی تاہم دیگر موٹروے پولیس اور سندھ پولیس کے افسران و ملازمان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم نے موٹر وے پولیس میں گرانقدر خدمات انجام دیں ہیں۔