پشاور (نمائندہ خصوصی)بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سینکڑوں پاکستانیوں کو لیکر پشاور پہنچ گئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی پرواز ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای اے 815 دبئی سے 255 پاکستانیوں کو لیکر صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب دبئی سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کی مکمل سکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کی جانب سے مسافروں کو مکمل سینٹائز اورسپرے کیا گیا۔