• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا مشترکہ چیلنج ہے،وائرس کےخلاف جنگ میں روسی دوستوں کے ساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان

May 2, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے روسی وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں روسی دوستوں کے ساتھ ہیں

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ روسی وزیراعظم کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں ،وزیراعظم نے کہاکہ کوروناوائرس مشترکہ چیلنج ہے ،ہم اپنے روسی دوست کے ساتھ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ساتھ کھڑے ہیں ۔