اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 114 تک پہنچ گئی جبکہ امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 808 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 65 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 297 کیسز اور 32 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 733 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا 2,799، بلوچستان 1,136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 161 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 118، پنجاب میں 115، بلوچستان 16، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 971 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ک±ل 1 لاکھ 82 ہزار 131 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔
“زندہ بھٹو کا طریقہ واردات یہ ہے کہ بڑے اعلانات کردو، جب وعدے پورے کرنے کی باری آئے تو معاملہ وفاق پر ڈال کر صوبہ کارڈ کھیلو”
دوسری طرف عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 34 لاکھ ایک ہزار 15 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10 لاکھ 81 ہزار 6 سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 808 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 65 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 5 سو سے زائد ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 739 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے۔سپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 281 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار 824 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 269 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 28 ہزار 236 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔فرانس میں بھی کورونا نے مزید 218 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 500 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
“کچھ لوگوں کیلئے شراب دوائی کی طرح ہے، شراب کی دکانیں نہ کھلیں تو لوگ کچی شراب پی کر مریں گے” مری بریوری کے مالک نے حکومت سے اپیل کردی
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 700 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 84 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی۔ایران میں کورونا سے اب تک 95 ہزار646 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔