وی او
بورےوالا ڈی ایس پی پٹرولنگ میڈم نمیرین منیرکی ہدایات پر پٹرولنگ پولیس شیخ فاضل انچارج عبدالستار سہو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائ کرتے ہوے پچاس ہزار روپے شرط لگا کر ون یلنگ ریس لگانے والے چار منچلے ریاض ۔محمد شریف ۔عمران اور محمد طارق دھر لیے انکے خلاف ون ویلنگ کی دفعات کے تحت تھانہ صدر اور تھانہ شیخ فاضل میں مقدمات درج کروا دیے اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ میڈم نمرین منیر کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ ایک گھنونا جرم ہے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں ون ویلنگ کرنے والے کی تو زندگی داو پر ہے یہ دوسروں کیلیے بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے سرکل بھر میں ہماری ٹیمیں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے ہوے ہے
رپورٹ…انضمام الحق ڈسٹرکٹ رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی