• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکا کے بعد ایک اور ملک نے بھی کورونا وائرس کی دوا دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

May 4, 2020

دبئی(نمائندہ خصوصی)امریکا کی جانب سے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات نےبھی بڑی پیشرفت کااعلان کرتے ہوئے علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔

العربیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن ہندالعتیبہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردعویٰ کیاہےکہ ابو ظہبی کےریسرچ سینٹر نے کوروناوائرس کاعلاج دریافت کرلیاہے

ان کا مزیدکہناتھاعرب امارات کا طریقہ علاج کورونا کے خلاف عالمی جنگ میں گیم چینجر ہوگا، ابوظہبی کے اسٹیم سیلز سینٹر نے کورونا وائرس کے خلاف علاج کا جدید طریقہ وضع کیا،کورونا مریض کے خون سے لیے گئے اسٹیم سیلز سے وائرس کا علاج ہوگا۔

انہوں نے کہااسٹیم سیلز کو سانس کے ذریعے مریض کے جسم میں داخل کیا جائے گا، جس سےمریض کے پھیپھڑےٹھیک ہو کر فعال ہوجائیں گے اورمریض کا مدافعتی نظام بھی منفی ردعمل ظاہر نہیں کرے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیم سیلزطریقہ علاج کا ابتدائی کلینیکل ٹرائل کامیاب رہاہے، اسٹیم سیلز کا طریقہ 73 مریضوں پر کامیابی سے آزمایاگیااورکوئی منفی ردعمل ظاہر نہیں ہوا۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھااسٹیم سیلز سے کرونا وائرس کے مریض زندگی کی بازی نہیں ہاریں گے، عرب امارات میں کرونا علاج کے لیے 60 نمایاں اسٹیڈیز پر کام ہو رہا ہے اور حکومت کرونا کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔