سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں قائم نادرا سینٹر کھول گئے ، احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والے مرد و خواتین تصدیقی عمل کیلئے متعلقہ نادرا سینٹر پینچ گئے سینٹروں پر مرد و خواتین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں لوگوں کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے اجتماعی دوری سمیت احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے انتظامیہ کی جانب سے نادرا سینٹر کے باہر رش کی اطلاع کے باوجود کسی قسم کے احتیاطی انتظامات نہیں کرائے گئے ہیں واضع رہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت اہل قرار دیئے جانے والے مستحق افراد بالخصوص خواتین کے انگھوٹے تصدیق نہیں ہورہے تھے جس پر پروگرام عملے کی جانب سے انہیں انگوٹھا تصدیق کرانے کیلئے کہا جارہا تھا لاک ڈاو¿ن کے باعث سکھر اور گردنواح کی سیکڑوں خواتین نے تصدیقی عمل کیلئے سکھرمیں قائم نادرا سینٹر کے چکر لگائے تھے لیکن نادرا دفاتر بند ہونے کی وجہ سے احساس کفالت پروگرام کے تحت بارہ ہزار وصول کرنے سے قاصر رہی گذشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے عوامی مشکلات کے پیش نظر نادرا سینٹر کھولنے کا اعلان کیا گیا تاکہ متاثرہ مستحق خواتین کا تصدیقی عمل مکمل ہونےکے بعد احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم وصول کرسکیں۔