• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکھر میں جاری خطیر رقم کے ترقیاتی کام سست روی کاشکار ،سڑکوں پر پڑا قیمتی تعمیراتی میٹریل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،شہری حلقوں سمیت میں تشویش کی لہر،نوٹس لیکر کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

May 4, 2020

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) سکھر میں جاری خطیر رقم کے ترقیاتی کام سست روی کاشکار ،سڑکوں پر پڑا قیمتی تعمیراتی میٹریل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،شہری حلقوں سمیت میں تشویش کی لہر،نوٹس لیکر کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے زیر نگرانی سکھر کے مختلف علاقوں میں چلنے والے ترقیاتی کاموں اور تفریحی مقامات سمیت شہر کی اہم شاہراو¿ں پر جاری ترقیاتی کام انتطامیہ کے اعلی افسران،منتخب نمائندگان اور مئیرسکھر کی عدم توجہی کے باعث سست روی کا شکارہوگئے سکھر شہر کےمختلف علاقوں مین لاکھوں ،کروڑوں روپے لاگت سے چلنے والے ان کاموں میں ٹھیکیداروں اور سرکاری افسران کی ملی بھگت سے ناقص میٹریل کے استعمال سےسرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے پرانہ سکھر کے علاقے میں نکاسی و فراہمی آب کا شروع کردہ میگا پراجیکٹ بھی انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث سست روی کا شکار نظر آرہا ہے،واضع رہے کہ سکھر شہر میں کرڑوں روپے کے خطیر رقم سےجاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کے مسائل بھی حد سے بڑھتے جارہے ہیں، متعلقہ محکموں کے کےافسران کی نااہلی ومجرمانہ غفلت اور کام مقررہ وقت پر پورا نہ ہونے کے باعث شہر میں نکاسی آب بھی بری طرح متاثر ہو گیا ہے شہری حلقوں اور شہریوں نے ترقیاتی کاموں میں سست روی اور ناقص میٹریل کے استعمال پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے بالا حکام شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو انکے بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔