سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )پنو عاقل کے نواحی گاو¿ں بہرام خاتون جتوئی کی مکین معمر خاتون سنگھار زوجہ قائم الدین جتوئی نے انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ نہ ملنے والے عمل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت گھر کفالت کیلئے ماہانہ وظیفہ ملتا تھا لیکن اس بار احساس کفالت پروگرام کے تحت آنے والے وظیفے میں اسکا نام لسٹ میں نہیں آیا ہے وظیفہ نہ ملنے کی وجہ سے گھر میں نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ہے خاتون نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ماہانہ وظیفہ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔