• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احساس کفالت پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا،

May 4, 2020

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) احساس کفالت پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا،رقم وصولی کیلئے متعلقہ سینٹروں پر لوگوں کا رش،لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی،کرونا وائرس پھیلنے کاخدشہ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے مستحق افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ فراہمی کے تحت بارہ ہزار روپے قسط کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی وظیفہ فراہمی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے سکھر کے مختلف علاقوں میں قائم سینٹروں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والے مستحق مرد و خواتین کا رش امنڈ آیا ہے سینٹروں پر رش اور کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر استعمال نہیں کی جارہی ہے جبکہ سینٹروں پر تعینات عملہ بھی عملدرامد کرانے میں ناکام نظر آتا ہے اجتماعی دوری اور احتیاط نہ رکھنے کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے دوسری جانب احساس کفالت پروگرام کے تحت سیکڑوں مستحق لوگوں نے امدادی رقم وصول کی۔