• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دنیا کے وہ ممالک جہاں لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی

May 5, 2020

واشنگٹن/روم(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کا شکار ہونے والی دنیا کے کئی ممالک اب لاک ڈاون میں نرمی کرنے کااعلان کرچکے ہیں۔

اٹلی اور امریکا جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں وہاں بھی حکومت نے کئی علاقوں کو عام عوام کیلئے کھول دیا ہے تاہم ماسک اور سماجی دوری کی ہدایات پر عملدرآمد کرنا لازمی ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق جن ممالک میں لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے ان میں سین، پرتگال، بیلجیم ، فن لینڈ، نائیجیریا، انڈیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ،اسرائیل اور لبنان شامل ہیں، مذکورہ ممالک میں فیکٹریاں، پارک، حمام اور لائبریریاں کھول دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا سے ہونےو الی ہلاکتوں کی شرح تیرہ فیصد سے کم ہو کر دو سے تین فیصد تک رہ گئی ہے اس لیے مختلف ممالک آہستہ آہستہ لاک ڈاون میں نرمی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

خیال رہےدنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اگر امریکا کی بات کریں تو امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید 1015 اموات ہوئیں جو ایک مہینے میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ مجموعی طور پر اس وائرس سے اب تک 68920 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور ان سے بچاؤ کے ادارے، سی ڈی ایس کے ایک اندرونی میمو کے مطابق امریکہ میں یکم جون تک روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد 1750 سے بڑھ کر 3000 کے قریب ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر اٹلی میں اب تک انتیس ہزار سے زیادہ افراد اس وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اطالوی وزیراعظم گیوسیپے کونٹے کا کہنا ہے کہ اب بھی ان کے ملک اوسطا ایک ہزار کیسز روزانہ رپورٹ ہورہے ہیں۔