• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محمد اشرف میمن ایس ایچ او دریا خان مری کی دبنگ کاروائی۔

May 5, 2020

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )

محمد اشرف میمن ایس ایچ او دریا خان مری کی دبنگ کاروائی۔
پولیس نے 14 روز قبل بے دردی سے قتل ہونے والی مسمات زیب النساءِ کورائی کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایک ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ قتل میں ملوث مین ملزم اکبر کورائی فرار ہے جس کو بہت جلد گرفتار کر لیا جاے گا: ایس ایچ او دریا خان مری محمد اشرف میمن  
تفصیلات کے مطابق دریا خان مری کے قریب دیھ چنگل کے گاؤں عمر کورائی میں 14 دن قبل بے دردی سے ڈنڈے مار کر قتل ہونے والی مسمات زیب النساءِ کورائی کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان یاسین کورائی، منظور کورائی، مقصود حر رضا محمد، مقبول کورائی اور معشوق کورائی کو ایس ایچ او دریا خان مری نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا اور مزید تفتیش  کے لے عدالت سے ملزمان کا دو دن کا جسمانی رمانڈ حاصل کر لیا۔
ایس ایچ او دریا خان مری محمد اشرف میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمینی تکرار پر قتل ہونے والی عورت مسمات زیب النساء کورائی کی ایف آئی آر 7 ملزمان پر اس کے بھائی کی فریاد پر دریا خان مری تھانے پر درج  کی گی تھی۔
قتل میں ملوث ایک ملزم پہلے ہی پولیس کی تحویل میں تھا جبکہ 5 ملزمان کو کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک ملزم اکبر کورائی اب تک فرار ہے جس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے اور اس کو  بھی جلد گرفتار کرلیا جاۓ گا۔