سکھر()پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے کہا ہے پی ٹی آئی حکومت میں غریب لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے نااہل حکومت جب سے آئی ہے مسلم لیگ ن کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اور خود کی آستین میں موجود چینی چور، آٹا چوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور ان کو نیب مکمل تحفظ دے رہی ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نااہل فردوس عاشق اعوان پی آئی ڈی سے کیسے نکلی ہے ان کا تکیہ تو وہی پڑا رہتا تھا جھاں وہ سوتی تھیں وزارت ملتے ہی اخبار مالکان کے پیسے تک کھاگئی عوام کو اس حکومت کو شاہ بیلو سکھر میں دفن کرنا چاہئے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوب گیٹ پر سلیم مسیح نامی شخص کے گھر میں لگنے والی آگ کی اطلاع ہر جائے وقوعہ کا معائنہ اور سلیم مسیح سمیت انکے اہل خانہ کی خیرت دریافت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان،انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو اور کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو،سکھر سٹی کے آرگنائزر خالد آرائیں،ڈپٹی آرگنائزر عدنان راجپوت، تعلقہ روھڑی کے صدر فھیم گرگیج و دیگر موجود تھے۔دورے کے دوران سلیم مسیح نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے تمام اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ ہیں۔