• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موٹروے پولیس مورو کی دولت پور بائی پاس پر کارروائی

May 5, 2020

سکھر( رپورٹ امداد علی گل کلوڑ ) موٹروے پولیس مورو کی دولت پور بائی پاس پر کارروائی* تلاشی کے دوران کار سے پندرہ لاکھ روپے مالیت کا Z-2100 گٹکا برآمد* ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق موٹر وے پولیس سیکٹر سکرنڈ بیٹ مورو کے سب انسپکٹر کاشف علی اور سب انسپکٹر شہاب قریشی اپنے معمول کے گشت پر تھے کہ دولت پور بائی پاس پر ایک مشتبہ سفید رنگ کرولا کار نمبر BQY-824 کھڑی حالت میں نظر آئی۔ تلاشی لینے کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں اور ڈگی سے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی مضر صحت Z-2100 گٹکا کی 23 بوریاں برآمد کر لیں ،جس کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے ہے ۔بعد میں موٹر وے پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ کار سمیت برآمد کیا گیا ممنوعہ و مضر صحت گٹکا دولت پور پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ۔موٹر وے پولیس افسران کی ایسی بروقت کارروائی پر ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد نے سیکٹر کمانڈر ایس پی سجاد حسین بھٹی اور دیگر افسران انسپیکٹر محبوب الاھی عباسی، پیٹرولنگ افسران کاشف علی اور شہاب قریشی کو فوراً تعریفی اسناد اور کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔