• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شیخ رشید ٹرین سروس بحال کرکے عوام میں موت بانٹنے کا کام کرنے لگے ہیں

May 6, 2020

سکھر:ر( رپورٹ امداد علی گل کلوڑ )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ٹرین سروس بحال کرکے عوام میں موت بانٹنے کا کام کرنے لگے ہیں چند روپوں کی لالچ میں شہریوں کی زندگیوں کو کرونا وائرس کی بھینٹ چڑھانے کا گھناؤنا کھیل نہ کھیلیں۔یہ وقت ٹرینیں چلانے کا نہیں لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کا ہے ٹرین سروس بحال ہونے سے ریلوے اسٹیشنز پر رش بڑھے گا۔خدا کا واسطہ ہے کرونا پر سیاست مت کریں پہلے ہی وفاق کی لاپرواہی سے ملک میں کرونا وائرس میں مبتلا کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اگر اب بھی ہوش کے ناخن نا لئے تو شہریوں کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ملیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سکھر سٹی کے ترجمان چودھری اظہر حسنین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شروع دن سے وفاق کی جانب سے کرونا وائرس پر لاپرواہی سے کام لیا گیا جس کے باعث ملک میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اب رہی سہی کسر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ٹرین سروس بحال کرکے عوام کو کیوں کرونا وائرس کے اژدھے کے منہ میں دھکیلنے میں عمل پیرا ہیں۔ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ بحالی ٹرین سے ریلوے اسٹیشنوں پر رش بڑھے گا۔جس سے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔صوبائی وزیر نے شیخ رشید سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے بلکہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ کرنے کا ہے۔یہ وقت لڑنے کا کہیں بلکہ متفق ہوکر ایک ساتھ کام کرنے کا ہے یہ وباء کسی ایک صوبے میں نہیں پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے اور ہمیں اپنی انا کی آگ کو عوام کی خاطر بھجانے کی ضرورت ہے۔سیاست کا سر چشمہ عوام ہے یہ بات ہم سب کو یاد رکھنی چاہیے۔۔۔