• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کینیڈا کے بعدایک اورمغربی ملک میں لاوڈسپیکرپراذان کی اجازت، موذن نے ایسی جگہ کھڑے ہوکراذان دی کہ مسلمانوں کے دل جیت لیے

May 7, 2020

لندن(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کے بعد اب برطانیہ میں بھی مساجد کے لاوڈ اسپیکرز میں اذان دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار میٹرو کی ایک رپورٹ کے مطابق مشرقی لندن میں متعدد مساجد میں کورونا کی وجہ سے لگے لاک ڈاون کی وجہ سے سپیکرزمیں اذان دی۔

مقامی حکومت سے اذان کی اجازت لینے والے گروپ کے رکن عرفان ابراہیم نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ مشرقی لندن کی مسجد وائٹ چیپل میں تو سالوں سے ایسا ہوتا آرہا ہے لیکن اس جگہ خاص طور پر شہر کے اس علاقےمیں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا اور یہ ہمارے لیے تاریخ ساز لمحہ ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان میں مغرب کی اذان سن کر لوگ اپنا روزہ کھولتے ہیں اس لیے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت سے لوگ خاصے خوش ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لندن میں گزشتہ روز مغرب کی اذان دی گئی جبکہ رمضان میں جمعے کی نماز کی اذان بھی دی جائے گی۔

برطانیہ سے قبل کینیڈا میں بھی پہلی بارحکومت کی اجازت سےمدینہ مسجد ڈین فورتھ اورمسجد ابوبکر اسکاربوروکےاسپیکر زسے اذانِ مغرب کی آوازبلند ہوئی،،،لاوڈ سپیکرز پر رپورٹ کے مطابق اذان مغرب کا یہ سلسلہ پورے رمضان المبارک میں جاری رہنے کااعلان کیاگیاہے

کوروناوائرس کی وجہ سےمساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی پر پابندی ہے مگر کینیڈین حکومت نےٹورنٹو کی دو مساجدمیں لاوڈ سپیکرز پراذان کی اجازت دے کرمسلم کمیونٹی کے دل جیت لیے۔

مسجد ابوبکر اسکار بورونے اپنے فیس بک اکاونٹ پر اذان کی ویڈیو جاری کرتے ہوئےلکھا کہ اللہ پاک کے کرم سے مقامی حکومت نے پورا رمضان اذان مغرب لاوڈ سپیکر پر براڈکاسٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔۔۔اللہ پاک حکام اور علاقہ مکینوں پر اپنی رحمت کرے

کینیڈامیں مقیم مسلم کمیونٹی کےفیس بک اکاونٹ پرکی گئی پوسٹس میں بتایاگیاہے کہ ٹورنتو سٹی حکومت کی جانب سےاجازت ملنے کے بعدمدینہ مسجد ڈین فورتھ میں بھی اذان مغرب کی آواز لاوڈسپیکر پر بلند ہوئی۔

کینیڈا میں پہلی بارمساجد کے اسپیکرزسےاذان کی آواز بلندہوئی تو مسلم کمیونٹی کےدل مذہبی عقیدت سے لبریز ہوگئے۔۔اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور خوشی کااظہارکیا۔