اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز سے مرحلہ وار لاک ڈاﺅن کھولنے کا اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ،عسکری حکام سمیت اعلیٰ نے شرکت کی،وزیراعظم عمران خان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا بڑی تیزی سے پھیلتا ہے ، شائد کوئی وائرس اتنا تیزی سے نہیں پھیلتا ہے ،ساری دنیا نے لاک ڈاﺅن کیا اور پاکستان نے بھی کیا لیکن جب ہم نے لاک ڈاﺅن کیا تو میر ا خوف یہ تھا کہ ہمارے حالات یورپ اور امریکہ سے مختلف ہیں ، ہمارا ایک بہت بڑا طبقہ دیہاڑی دار ہے ، سب کچھ بند کر دیا تو ان کا کیا بنے گا
انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا میں حالات کو دیکھ رہے تھے ، دن میں ہزار ہزار لوگ مر رہے تھے ،امریکہ میں دو ہزار ، برطانیہ میں سات سو آٹھ سو تک لوگ جان سے جارہے تھے ، جس طرح یہ اموات ہو رہی تھیں ہم بھی وہ سب دیکھ رہے تھے، ہم نے شروع میں ہی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرل کھول دیا ،اسد عمر کو اس کا انچار ج بنایا ، یہ ہر روز ملتے ہیں اور سارے صوبوں کے ساتھ کوآرڈینشن کرتے ، ڈاکٹرز سے کنسلٹ کرتے ، ڈیٹا اکھٹا کرتے اور اس کا تجزیہ کرتے ہیں اور پھر اس کے مطابق ہم فیصلے کرتے ہیں ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ فخر ہے کہ ہمارے ملک میں اس طرح کی بلندی نہیں آئی جس طرح یورپ کے حالات تھے ان کے ہسپتال بھر گئے ، ان کے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز پر پریشر پڑا اس طرح کا دباﺅ پاکستان پر نہیں پڑا ، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں
وزیراعظم نے کہاکہ اجلاس میں ہم نے صنعتوں سے متعلق فیصلے کیے ،لاک ڈاوَن میں نرمی پر تجاویز پربھی غور کیاگیا،یورپ میں وائرس سے ہزاروں اموات ہوئیں ،دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کوروناسے نقصان زیادہ نہیں ہوا،یورپ کے مقابلے میں ہماری صحت سہولیات اتنی نہیں تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سماجی فاصلے سے وائرس کا پھیلنا رک جاتا ہے،وائرس کتناوقت لے کوئی نہیں جانتا ،بڑے عرصے تک لاک ڈاوَن ممکن نہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملکی تاریخ میں بہترین پیکج ہم نے دیا ،حکومت کس وقت تک متاثرین کو مدد فراہم کرتی رہے گی،احتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے،عوام کی انفرادی ذمہ داری ہے وہ خود احتیاط کریں ،وزیراعظم نے کہاکہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ٹیکس اہداف 35فیصد نیچے آگئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مشکل وقت سے نکلنا ہے تو ذمہ دار شہری بننا ہو گا، ہر شعبے کے لیے ایس او پیز بنائیں گے،میں سمجھتا ہوں پبلک ٹرانسپورٹ سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا،کوئی بھی فیصلہ صوبوں کے بغیرنہیں ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق ایس او پیز بنائیں گے ،کوروناکے باعث کرکٹ میچز،پریڈاورتعلیمی ادارے بندکردئیے،لوگوں کو سیلف کورنٹین کی طرف جانا ہوگا،یورپ میں کورنا اولڈہومز میں زیادہ پھیلا ،اگر شہریوں اور کھلنے والے شعبے نے احتیاط نہ کی تو پھر ہمیں بند کرنا پڑے گا ۔