• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بغیردستاویزات پاکستان آنے والے ہمسائیہ ملک کے تین ہزار شہریوں کو واپس بھیج دیاگیا

May 10, 2020

چمن(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے ہمسائیہ ملک سے آنے والے ان تین ہزار افراد کو واپس بھجوادیا گیا ہے جو بنا دستاویزات ملک میں داخل ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان افراد کو چمن بارڈر کے راستے واپس افغانستان بھیج دیا گیاہے۔

ڈان اخبار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ماہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر پاک-افغان باب دوستی کھول دیا تھا جس کے بعد 37 ہزار افغان خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ممکن ہوئی۔

ڈان کےسرکاری ذرائع کے مطابق چمن بارڈر صبح 8 سے شام 5 تک کھلا رہا اور اس دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پھنسے افغان شہری، افغانستان میں داخل ہوئے۔

کورونا کے خلاف جنگ ،چین نے بھی پہلی بار اپنی کمزویوں کااعتراف کرلیا اور ساتھ ہی ایسا اعلان کردیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

وہ چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان میں اور دونوں ممالک کے درمیان دیگر داخلی پوائنٹس پر صرف افغان قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر داخل ہوئے تھے۔

چمن انتظامیہ کے سینئر عہدیدار ذکااللہ درانی نے بذریعہ فون ڈان کو بتایا کہ بارڈر کو دونوں ممالک کے شہریوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک چمن بارڈر کے ذریعے افغانستان میں پھنسے 488پاکستانی بھی واپس آچکے ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ واپس آنے والے پاکستانیوں میں اکثر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جبکہ دیگر بلوچستان اور پنجاب کے رہائشی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر پر صحت حکام کی جانب سے چیک اپ کے بعد ان شہریوں کو متعلقہ صوبوں کو روانہ کردیا گیا۔