• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دنیا کی وہ پہلی مسجد جومکمل طور پر ایک خاتون نے ڈیزائن کی ہے

May 11, 2020

استنبول(نمائندہ خصوصی) دنیا بھرکی خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، انہی خواتین میں ترکی سے تعلق رکھنے والی زینب فاضل اوغلو بھی شامل ہیں جنہیں ترکی میں پہلی بار کسی مسجد کو مکمل ڈیزائن کرنے کااعزاز حاصل ہوا ہے۔

یوں تو استنبول میں تین سو ایسی مساجد ہیں جو لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں تاہم زینب فاضل اوغلوکی ڈیزائن کردہ شاکرین مسجد جدید اور قدیم ، ماڈرن اور اسلامک آرٹ کو مکس کر کے بنایا گیا ایک شاہکار ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

زینب کا کہنا ہے کہ مسجد میں استعمال کیے گئے رنگ ہوں، خطاطی ہو ، ڈیزائن یا کچھ اور اس میں لگا ایک ایک ٹکڑا اسلامی روایات سے جڑا ہوا ہے

مسجد کی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کی دیواریں نہیں ہیں بلکہ بڑی بڑی کھڑکیاں اس خوبصورتی سے لگائی گئی ہیں کہ بندہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ ان کھڑکیوں کا ڈیزائن ایسا ہے جیسے قرآن کریم کے صفحات کھلے ہوں۔

منفرد ڈیزائن کے حامل فانوس کی روشنیاں اس انداز سے پڑتی ہیں کہ وہاں موجود شخص محسوس کرتاہے جیسے ان پر نورانی روشنی پڑ رہی ہو۔

اس مسجد کی سب سے منفرد بات اس میں موجود خواتین کا حصہ ہےجوکہ دیگر مساجد کی طرح آخر میں نہیں بلکہ چھت پر مختص کیاگیاہے۔

یہ مسجد 2009سے تمام عبادت گزاروں کیلیے کھول دی گئی ہے۔