بیجنگ(نمائندہ خصوصی)عالمی وبا کورونا وائرس کے مرکز چین کے شہر ووہان میں وائرس نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ووہان میں وائرس دوبارہ سر اٹھارہا ہے اور وہاں اج 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں مریض ایک ہی رہائشی کمپاونڈ کے مکین ہیں۔ ان میں سے ایک 89 سالہ شخص میں اتوار کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور اج اس کی اہلیہ میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔مذکورہ پانچوں افراد کو کورونا کے مشتبہ کیسز کی کیٹیگری میں رکھا گیا تھا کیوں کہ بظاہر ان میں کورونا کی کوئی علامات موجود نہیں تھیں۔
خیال ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے اذئے تھے جس کے بعد چین نے پورے شہر کو سیل کردیا تھا تاہم بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر سیل ہونے سے قبل ہی تقریباً 5 لاکھ افراد ووہان سے دنیا بھر میں پھیل چکے تھے۔چین نے 3 ماہ سے زائد سخت لاک ڈاون کے بعد ووہان اور دیگر شہروں کو کورونا سے تقریباً پاک کردیا تھا اور 3 اپریل کے بعد ووہان میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں ایا تھا جبکہ 8 اپریل کو ملک بھر میں لاک ڈاون بھی ختم کردیا گیا تھا۔