• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

500 کمپنیوں کو کتنے ارب کا قرضہ دینے کی منظوری دے دی گئی؟

May 12, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 500 کمپنیوں کو 47 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک نے رعایتی قرضوں کی سکیم متعارف کرائی ہے تاکہ کمپنیاں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو نوکریوں سے فارغ نہ کریں۔ اسی سلسلے میں سٹیٹ بینک نے 500 کمپنیوں کو قرض فراہم کرنے کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔ ان کمپنیوں کو 47 ارب روپے قرض فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان سٹیٹ بینک نے کہا کہ مجموعی طور پر 103 روپے کے قرضے جاری کیے جائیں گے، اس اقدام سے 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا جاسکے گا۔