• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا ” روس نے دنیا پر واضح کردیا

May 14, 2020

ماسکو (نمائندہ خصوصی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان میں امن قائم کرنا ہے تو اس کیلئے پاکستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کو شراکت دار بنانا ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن قائم کرنا ہے تو اس کے لیے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کا تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے شنگھائی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر رابطہ گروپ کا اجلاس بلایا جائے کیونکہ حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے باعث افغانستان میں قیام امن خطرے میں پڑ گیا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ رابطہ گروپ کا اجلاس جلد سے جلد بلایا جاسکے