• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا حالات ہیں ؟ جانئے

May 15, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے جس کے باعث ہر ملک کی معیشت پریشان حالی کا شکار ہے اور پاکستان میں بھی اس کے اثرات معیشت پر دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج پھر ڈالر کی قیمت 16 پیسے بڑھ گئی ہے جس کے بعد ڈالر 161 روپے 10 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار ٹھنڈا محسوس ہو رہاہے کیونکہ کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 33 ہزار 693 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں یک دم چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 33 ہزار 996 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ برتری یونہی برقرار نہ رہ سکی اور چند ہی لمحوں کے بعد مارکیٹ نے نیچے آنا شروع کر دیا ۔ 100 انڈیکس اس وقت 27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 720 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں لاک ڈاون میں نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد آج مزید 1452 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 33 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 13 ہزار 51 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1452 افراد میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 35 ہزار 788 پر پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 770 ہو گئیں ہیں تاہم 9 ہزار 695 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔