• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملائشیا میں قید پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے بڑی خوشخبری، کب وطن واپس پہنچیں گے؟ متاثرہ خاندانوں کی عید سے قبل ہی عید ہوگئی

May 17, 2020

کوالالمپور (ویب ڈیسک) ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے جہاں وہ اپنے آبائی علاقوں میں اہلخانہ کیساتھ عید کی خوشیاں بھی مناسکیں گے ۔

دنیا نیوز کے مطابق ملائیشیا کی جیلوں میں قید اڑھائی سو پاکستانی قیدی ملائیشین ایئرلائن کے ذریعہ لاہور پہنچیں گے جہاں وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے۔ کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے قبل 3 فلائٹس کے ذریعہ تمام پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔