• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم آفس کے 4 سٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص

May 17, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آفس کے 4 سٹاف ممبرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم آفس میں معمول کےمطابق عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 4 سٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے والے سٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے اور عملے کے تمام ارکان و افسران کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

“مجھے گھٹن محسوس ہورہی تھی اور ضمیر ملامت کررہا تھا” اپنے ہی بچے کو قتل کرنے کے چند روز بعد معروف ترک فٹ بالر پولیس کے پاس پہنچ گیا

پاکستان میں مہلک وبا کے پھیلاؤ کے بعد پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا وائرس کے کیسز پہلی بار رپورٹ ہوئے ہیں، پی ایم ہاؤس میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔