• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” شاہد آفریدی ہمیشہ میرے خلاف رہے اور میرا کیریئر تباہ کیا” سابق کپتان پر کس نے الزام لگا دیا؟ نیا تنازعہ

May 17, 2020

کراچی (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی ہمیشہ میرے خلاف رہے، انہوں نے میر ا کیریئر تباہ کیا۔

ایکسپریس کے مطابق ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے سوال پر سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ ایک ہی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اور ون ڈے کرکٹ میں بھی سابق کپتان نے ہمیشہ ہی میری مخالفت کی، ان کی وجہ سے ہی ون ڈے کیریئر میں صلاحیتوں کے اظہار سے محروم رہا اور محدود اوورز کی کرکٹ میں کیریئر ہی ختم ہوگیا، اگر کسی شخص کا ہمیشہ ہی اسی طرح کا رویہ ہو تو اس(مذہب) کے سوا اور کیا وجہ ہوسکتی ہے۔