• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شعیب اختر نے شاہ رخ خان کا دستخط کردہ ہیلمٹ نیلامی کیلیے پیش کردیا

May 17, 2020

راولپنڈی(ویب ڈیسک) راولپنڈی ایکسیریس کے نام سے شہرت پانیوالے پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے شاہ رخ خان کا دستخط کردہ ہیلمٹ نیلامی کیلیے پیش کردیا، اس نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم کورونا وائرس کے متاثرین کی بھوک مٹانے کے لیے استعمال ہوگی ۔

سپیڈ سٹار نے آِئی پی ایل کے اولین ایڈیشن میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی 4 وکٹیں صرف 11 رنز کے عوض اڑادی تھیں، ان کے شکاروں میں وریندر سہواگ، اے بی ڈی ویلیئرز، گوتم گھمبیر اور منوج تیواری شامل تھے، اس موقع پر ان کو مین آف دی میچ ملا اور ساتھ ہی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے ایک ہیلمٹ پر دستخط کرکے بطور تحفہ ان کو پیش کیا۔

سٹارز فار ہنگر مہم کے تحت کئی نامور کھلاڑی اپنی یادگاری اشیاء نیلامی کیلیے پیش کر رہے ہیں، شعیب اختر نے اپنا ہیلمٹ پیش کیا ہے، اس مہم میں پیش پیش ٹینس سٹار اعصام الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سابق پیسر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں اعصام الحق نے لکھا کہ” اس حصے پر شعیب بھائی آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا، اور مجھے پتہ ہے کہ یہ ٹرافی آپ کے لیے کتنی اہم تھی” ساتھ ہی انہوں نےوہ تصویر ٹوئیٹ کی جس میں شعیب اختر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے ٹرافی وصول کررہے ہیں۔